اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ، جنرل سیکریٹری شازی خان، خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، کوآرڈینیشن سیکریٹری فرزند علی وزیر، سابق رکن اسمبلی نجم الدین خان اور ہمایوں خان نے گزشتہ روز ملاقات کی اور اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی محمود خان، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین ارباب وسیم اور اقبال وزیر، سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نادیہ شیر خان، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سابق ٹکٹ ہولڈر اکرام خان، افتخار احمد باچہ اور پی ٹی آئی پرلیمنٹرینز کے صوبائی عہدیدار ملک عابد نور، میاں سید نعیم خانی اور سابق وزیراعلی محمود خان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے ملکی استحکام کے لئے پیپلزپارٹی کے کردار کو سراہا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا خالد وقار چمکنی نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملتان سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے بھی زرداری ہاوس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
نیویارک صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں قومی سلامتی کے مشیر اور صدر جارج بش جونیئر کے دور میں اقوام متحدہ میں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لئے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات...
اسلام آباد اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا 26 مئی کو شیڈول اجلاس ملتوی کردیا...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے دوران فل سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ...
کراچی سینیٹر وقار مہدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو...
اسلام آباد حکومت اور کاروباری برادری کی سخت تنقید کے باوجود، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے...
راولپنڈی ڈائر یکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مارکیٹ میں مزید سات جعلی و دونمبر ادویات کے بارے میں الرٹ جاری...