اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ملک عمران نے آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی، علی نواز اعوان، صداقت عباسی اور دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ سماعت کے دوران فاضل عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 9 مئی واقعہ پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر کو بری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور کارکنان پر 9 مئی کو جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کوئٹہ بلوچستان کابینہ نے مسنگ پرسنز کامسئلہ حل کرنے کیلئے جامع قانون منظور کرلیا وزیر اعلیٰ بلوچستان...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان پُرامن رہنا چاہتا ہے یا نہیں، فیصلہ کرے،انھوں نے جھوٹ...
کراچی ٹرمپ کا 80 ویں مرتبہ پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا دعویٰ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بدھ کے...
کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔ چیئرمین...
اسلام آبادچیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا ہے کہ نیب عوام دوست ادارہ ہے، لوٹ مار میں ملوث عناصر...
کراچی پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو حالیہ برسوں میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ پہنچ...