اسلام آباد (تنویر ہاشمی) ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری کرنیوالوں کو بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے حکومت نے فنانس بل کے ذریعے ٹیکس فراڈ کرنیوالوں اور ٹیکس چوروں کو بھاری جرمانے اور دس سال تک قید کی سزائیں دینے کے قانون متعارف کرایا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس فراڈ کرنے والوں اور ٹیکس چوروں پر 25 ہزار روپے یا چوری شدہ ٹیکس کی مالیت کے برابر سو فیصد جرمانہ عائد کرنے اور اس کے لئے فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی تجویز دی ہے۔ تجویز کے مطابق جو لوگ ٹیکس چوری یا ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونگے ان پر 25ہزار روپے یا چوری کردہ ٹیکس کی رقم کے سو فیصد کے برابر میں سے جو زیادہ رقم بنے گی وہ جرمانہ عائد ہوگا اور ان کے خلاف سپیشل جج پراسیکیوشن کرے گا۔ پچاس کروڑ روپے مالیت تک کی ٹیکس چوری یا ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال تک قید کی سزا دی جائے گی اور اگر ٹیکس فراڈ یا ٹیکس چوری کی مالیت ایک ارب یا پھر اس سے زائد ہوگی تو اس صورت میں دس سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کو نقصان پہنچانے والے بیس سال کیلئے جرمانے کے ساتھ جیل بھیجے جا...
اسلام آ باداظہار رائے کی آزادی کئی ملکوں میں پابندیوں کی وجہ سے ایک خواب بنتا جا ر ہاہے، یہ انکشاف ڈنمارک کے...
اسلام آباد سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو پاکستان میں...
اسلام آبادسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
اسلام آبادسینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے چینی کی قیمتوں کو فکس کرنے کے معاملے پرکمپیٹیشن کمیشن آف...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی...