مودی حکومت میں اجیت دووال بدستور قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے برقرار

14 جون ، 2024

  اسلام آباد ( صالح ظافر) بھارتی وزیراعظم نریندار مودی نےاپنے قومی سلامتی کے مشیراجیت دووال کو اپنی تیسری مدت کے دوران بھی منصب پر برقرار رکھا ہے۔ اجیت دووال پاکستان کے حوالے سے اپنے منفی کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ اس سابق پولیس افسر کا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ہاتھ ہے۔ وہ لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کی کارووائیوں میں خود ملوث رہے ہیں۔ ان کا بھارتی حکومت میں کابینہ کے وزیر کا عہدہ ہوگا۔ وہ بھارت کی داخلی انٹیلی جنس ونگ کے ڈائریکٹر 2005 تک رہے ہیں جبکہ 2014 سے وہ قومی سلامتی کے ایڈوائزر ہیں۔ مبینہ طور پر وہ پولیس سروس کے پہلے اہلکار ہیں جنہیں کیرتی چکرا کا ایوارڈ دیا گیا ہے یہ بھارت کا دوسرا بڑاشجاعت کا ایوارڈ ہے۔ دریں اثنا پی کے مشرا مودی کے پرنسپل سیکریٹری بن گئے ہیں انہیں مودی کا سب سے زیادہ معتمد بیوروکریٹک معاون تصور کیاجاتا ہے اور یہ 2001 میں مودی کی گجرات کی وزارت اعلیٰ کے وقت سے ان کے ساتھ ہے۔ بہت سے وزرا کے قلمدان بھی برقرار رکھے گئے ہیں جن میں امیت شاہ بدستور وزیر داخلہ رہیں گے ۔ راجناتھ سنگھ وزیر دفاع رہیں گے ، ایس جے شنکر بدستور وزیر خدارجہ اور نرملا سیتارامن بدستور وزیر خزانہ رہین گی۔