اسلام آباد (حنیف خالد)وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران تخلیص میزانیہ (Budget In brief) کے انتہائی اہم اعدادو شمار بتائے جن کے مطابق قومی داخلی پیداوار (جی ڈی پی) NOMINAL ایک سو چوبیس اعشاریہ دو ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہو گی۔ پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام 1400ارب روپے کا ہو گا۔ نیٹ لینڈنگ 274ارب روپے کی ہے۔ فیڈرل خسارہ 8ہزار پانچ سو ارب روپے کا رہنے کا امکان ہے جو جی ڈی پی کے 6اعشاریہ 8فیصد کے برابر ہو گا۔ اوور آل مالی خسارہ 7ہزار 283ارب روپے کا رہے گا جو جی ڈی پی کے 5اعشاریہ 9فیصد کے برابر ہو گا۔ صوبائی سرپلس 1210ارب روپے رہیں گے۔ حکومتی انتظام و انصرام کے خرچے سول حکومت چلانے کے اخراجات 839ارب روپے کے ہونگے۔ پنشنوں کی ادائیگی پر 1014ارب روپے خرچ ہونگے۔ اعانتوں (سبسڈیز) 1363ارب روپے کی دی جائینگی۔ ایمرجنسی اور متفرق اخراجات 313ارب روپے کے ہونگے۔ دفاعی بجٹ 2122ارب روپے کا ہو گا۔ سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 9ہزار 775ارب روپے کی کی جائینگی۔ اخراجات جاریہ 17ہزار 203ارب روپے کے ہونگے۔ مجموعی وفاقی اخراجات 18ہزار 877ارب روپے کے رہیں گے۔ خالص فیڈرل ریونیو 10ہزار 377ارب روپے کا ہو گا۔ صوبوں کو رقوم کی منتقلی 7ہزار 438ارب روپے کی ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پرافٹ 25سو ارب روپے کا ہونے کا امکان ہے۔ نان ٹیکس ریونیو 4ہزار 845ارب روپے کے ہونگے۔ ایف بی آر کے ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 12ہزار 970ارب روپے کا لگایا گیا ہے جبکہ گرانٹ فیڈرل ریونیوز 17ہزار 815ارب روپے کے ہونے کا تخمینہ ہے۔
اسلام آباد سفارتی کامیابیاں بمقابلہ معاشی چیلنجز:اپٹما کا پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی کا مطالبہ، تشویش کا اصل...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200 ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 73 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی اور فجرہ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس سہولت پاکستان اور یورپی یونین کے...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...