اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) نیوکلیئر میٹریل کی اسمگلنگ پر عمرقید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوا کریگا قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء کے تحت کارروائی ہوگیکڑا گیا آئسو ٹوپک کمپوزیشن بشمول پلوٹونیم 238اَن اریڈی ایٹڈ پلوٹونیم بحق سرکار ضبط بھی ہوگا ، کسٹمز ایکٹ 1969ء کے سیکشن 156ذیلی سیکشن ایک میں نئے ذیلی سیریل نمبر شامل کئے گئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اپنی میزانیہ ساز ٹیم اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سیریل نمبر IV‘ Vفنانس بل میں شامل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسی اسمگلڈ گڈز جن کی شناخت اور کیٹگری نیوکلیئر میٹریل کے طور پر ہوتی ہو اس نئے سیریل کے تحت ایسی تمام گڈز بحق سرکار ضبط کر لی جائیں گی اور اس جرم میں جو بھی شخص شامل ہوا‘ اس کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت سخت ایکشن ہو گا بشرطیکہ یہ آشکار ہو کہ اس جرم کی وجہ سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے۔ اس جرم پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء کے تحت سخت کارروائی عمل میں آئے گی۔ اس جرم پر 7سال تک کی قید کی سزا معہ جرمانہ جو 10لاکھ روپے تک کا ہو گا نیوکلیئر میٹریل اسمگل کرنے والے شخص یا اشخاص کو دی جائے گی۔ اگر نیوکلیئر میٹریل اَن اریڈی ایٹڈ پلوٹونیم تمام پلوٹونیم ماسوائے آئسو ٹوپک کمپوزیشن 80فیصد سے زیادہ پلوٹونیم 238ہو گا‘ اور یہ پانچ سو گرام سے زیادہ ہو گا لیکن 2کلو گرام سے کم ہو گا تو یہ میٹریل اور اَن اریڈی ایٹڈ یو 233پانچ سو گرام سے 2کلو گرام تک اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے کو 7سال قید کے علاوہ ایک کروڑ روپے جرمانہ کی سزا یا دونوں ہوا کرے گی۔ اسی طرح جوہری مواد کی اسمگلنگ پر زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید (کم سے کم 14سال) اور 50لاکھ روپے جرمانہ ہوا کریگا۔
اسلام آ باد امریکی پابندیاں ایران کےلیے پاکستانی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئیں۔گذشتہ مالی سال...
اسلام آباد عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے قرضے کی سہولت کے...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر بینک دولت پاکستان جمیل احمد نے...
اسلام آباد امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ سنہ دو ہزار سولہ میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزیر...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی شاہراہیں اور موٹر ویز قومی ترقی اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر تے ہوئے...
ؤاشنگٹنڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستانی سفیر رضوان سعید، پاکستانی...