چلڈرن ہسپتال میں بدنظمی،وزیراعلیٰ مریم کا ایکشن ،DMSبرطرف ،2ڈاکٹر ہٹادیئے

14 جون ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چلڈرن ہسپتال میں سہولیات کی کمی پر اظہار برہمی کے بعد محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایم ایس ایمرجنسی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر محمد عمران کو نوکری سے فارغ جبکہ اے ایم ایس ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹر محمد عاقب کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، شعیب مرزا اعزازی انچارج وزیراعلیٰ شکایات سیل مقررہوگئے وہ تنخواہ نہیں لیں گے ،کمپلینٹ سیل کی کارکردگی رپورٹ روزانہ وزیر مریم نواز شریف کو پیش کریں گے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ نے فیصل آباد میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے اورڈجکوٹ میں ڈسپوزل سٹیشن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 سینیٹری ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹری ورکرز کی حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا حفاظتی اقدامات کے بغیر ڈسپوزل سٹیشن اور مین ہول کی صفائی کرانے پر کارروائی ہوگی ۔