لاہور (کورٹ رپورٹر،صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی حکومتی درخواستیں خارج کر دیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کی 9 مئی کیسز راولپنڈی کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججوں پر دبا ئوڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ افسوسناک ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا، جو جج پسند نہ آئے اس کے خلاف تقریریں شروع کردیں یہ نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بتائیں کیا جج کی مخالف پارٹی سے رشتہ داری ہے یا اس نے پیسے پکڑے ہیں؟ جیل میں کونسا خطرہ ہے؟ کیا ججز آسمان پر بیٹھ کر سماعت کریں؟ یہ کہاں لکھا ہے جج کے خلاف ریفرنس آئے گا تو وہ کام بند کر دے گا؟۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہمارا کسی جج کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں ، جس پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب یہ حکومت کا ذاتی مسئلہ ہی ہے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کی دو، دو لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں خارج کر دیں۔
کراچی کراچی کی 3خواتین پارس ، ندااور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں5ہزار150میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید احمد ندیم...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...
لاہور بھیک مانگنے کی روک تھام کا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔بچوں کے تحفظ کیلئے عمر کی حد 16 سال کرنے کی تجویز...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن...