اسلام آ باد ( تجزیہ ۔۔رانا غلام قادر )قومی سیاست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے مفاہمتی کارڈ کھیلتے ہوئے پہل کردی اور سیا سی حلقوں میں ہلچل مچادی ۔ وزیر اعظم جمعرات کے روز مولانا فضل الرحمٰن کے گھر جا پہنچے اور سر پرائز دیا۔سیا سی حلقے ا س ملاقات کو قومی سیا سی منظر نامہ کے لئے اہم قرار دے رہے ہیں۔ اس ملاقات سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان بڑھنے والی قربتوں کو دھچکا لگا ہے،عمران خان کیلئے اچھی خبر نہیں ہے جنہوں نے اپنے مزاج کے برعکس کمپرومائز کرکے مولانا فضل الرحمان سے دست تعاون بڑھایا تھا تاہم جے یو آئی نے ابھی تک پی ٹی آئی سے کوئی رسمی اتحاد نہیں کیاجے یو آئی نے اپنے الگ احتجاجی اجتماعات کئے۔مولانا فضل الرحمان جہاندیدہ سیاستدان ہیں اور تمام آپشن کھلے رکھتے ہیں۔ ماضی کے اتحادی د ونوں ر ہنمائوں کی یہ ملاقات تجدید ملاقات ہےاور فروری کے عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی دوریاں اور تلخیاں کم کرنے میں مدد ملے گی۔مو لانا فضل الر حمن نے گرم جوشی سے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم نے بھی مولانا فضل الر حمن کی دینی اور جمہوری خدمات کو سراہا۔ بظاہر وزیر اعظم مولانا فضل الر حمن کی خیر یت دریافت کی لیکن عملاً اس ملاقات سے گزشتہ چار ماہ کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان جو سرد مہری اور دوری آئی تھی وہ برف پگھل گئی ہے۔اس ملاقات میں وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے جو قابل عمل ہے اور آنے والے دنوں میں اس ملاقات کے سیا سی نتائج سامنے آئیں گے۔
کراچی کراچی کی 3خواتین پارس ، ندااور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں5ہزار150میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید احمد ندیم...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...
لاہور بھیک مانگنے کی روک تھام کا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔بچوں کے تحفظ کیلئے عمر کی حد 16 سال کرنے کی تجویز...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن...