مٹھائی ،سویاں‘شیرمال‘بن اوررس پربھی 10فیصد سیلز ٹیکس عائد

14 جون ، 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں سیلز ٹیکس میں اضافے سےمتعلق متعدد ترامیم کی گئی ہیں‘ٹیئر ون کیٹگری کے تحت ریٹیلرز میں آنیوالے بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں کے علاوہ دیگر دکانوں پر فروخت ہونیوالی سویاں، شیر مال ، بن اور رس پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد کیاگیا۔ پولٹری فیڈ ، مویشی کی فیڈ ، سورج مکھی کے بیج کے تیار ہونیوالی خوراک ، کینولا بیج سے تیار ہونیوالی خوراک پر بھی 10فیصد ٹیکس عائد ہوگا‘قبائلی علاقوں میں درآمدی پلانٹ‘مشینری آلات اورصنعتوں پر بھی سیلز ٹیکس لگادیاگیا‘اسٹیشنری اور دیگر مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیاہے ۔