سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

14 جون ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی وزارتوں ا ور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 17 کی 3190 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ۔ایوانِ صدر میں گریڈ 4 سے 14 کی 41 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔وزارتِ دفاع کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 362 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔