نیوکلیئر میٹریل کی اسمگلنگ پر عمرقید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوا کریگا

14 جون ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) نیوکلیئر میٹریل کی اسمگلنگ پر عمرقید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوا کریگا قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء کے تحت کارروائی ہوگی۔ پکڑا گیا آئسو ٹوپک کمپوزیشن بشمول پلوٹونیم 238اَن اریڈی ایٹڈ پلوٹونیم بحق سرکار ضبط بھی ہوگا ، کسٹمز ایکٹ 1969ء کے سیکشن 156ذیلی سیکشن ایک میں نئے ذیلی سیریل نمبر شامل کئے گئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اپنی میزانیہ ساز ٹیم اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سیریل نمبر IV‘ Vفنانس بل میں شامل کیا ہے ۔