اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہوگا، شرح کم لیکن ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ اولین ترجیح،ایف بی آر کو ڈیجیٹائز یشن کیلئے وسائل مہیا،ٹیکس چوروں ،نادہندگان اور معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کرینگے، ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے ، حکومت ایف بی آر کی انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹائز یشن کے لئے تمام وسائل مہیا کرے گی ، ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان اور ا ن کی معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کر کے چھوڑیں گے ،بجٹ میں اشرافیہ پر ٹیکس جبکہ غریب اور متوسط طبقہ پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کےسربراہان کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم خود استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا بجٹ کی تیاری کے دوران میں نے واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا، حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا۔ ہماری اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے، ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔اجلاس میں بین الاقوامی فرم میک کینزی اور کار انداز نے وزیراعظم کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات میں اضافے کے حوالے سے گزشتہ چار ہفتوں میں کی گئی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔علاوہ ازیں وزیراعظم کو محصولات بڑھانے کے حوالے سے قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا۔ ادھروزیراعظم محمد شہباز شریف نے محکموں کو جاری احکامات پر پیشرفت کے جائزے کے لئے تشکیل دی گئی ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں اور محکموں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کے حوالے سے تشکیل شدہ ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کے سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کو خود استعمال کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کی موبائل ایپلی کیشن بنائی جا چکی ہے جس کے ذریعے وفاقی وزارتوں کو وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی نگرانی اور ان ہدایات کے مطابق پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک...
کراچی ٹرمپ کی آمد اور ہندوستان کی پریشانیاں، امریکی ٹی وی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کی تعمیل کرنے اور تجارتی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حسن عباس نے کہا ہےکہ...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا...
کراچی طالبان نے اربوں مالیت کا امریکی اسلحہ واپس کرنے کے ٹرمپ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان 2021 میں...
پشاورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوانِ صدر میں کھانے کے...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پراپنے خطاب میں براعظم جنوبی امریکہ کے ملک...