اپٹما کا بجٹ پر اظہار تشویش، رجعت پسندانہ قرار

14 جون ، 2024

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے مالی سال 2024-25 کے مجوزہ بجٹ پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی اور اسے ایک رجعت پسندانہ بجٹ قراردیا ہے ، اپٹما نے کہا کہ مجوزہ بجٹ نے ٹیکسٹائل شعبے کے بیٹھ جانے کا اندیشہ ہے، بیروزگاری ، سیاسی اور اقتصادی استحکام کو بھی خطرہ ہوگا۔ جس کے ملک کی سیاسی ،سلامتی اور اقتصادیات پر مضر اثرات مرتب ہوں گے مالی سال 2022 میں پاکستان سے019.3 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئیں جو 2023 میں کم ہوکر 16.5 ارب ڈالرز رہ گئیں ۔ جب کہ 2024 میں پورے مالی سال کمی کا رجحان برقرار رہا ۔60 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوچکی ہے ایسے میں ٹیکسٹائل شعبے کی مدد کے لئے حکومت کی جانب سے فوری مداخلت کی ضرورت ہے اس صنعت کو درپیش توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے اقدام نہیں کئے گئے ۔