طاقتور سے مذاکرات، باوقار راستہ دینے کیلئے ہونے چاہئیں،محمود اچکزئی

14 جون ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان فوج کے خلاف نہیں ۔ہے،طاقتور سے مذاکرات انہیں ایک باوقار راستہ دینے کیلئے ہونے چاہئیں، ہم نے مذاکرات میں اتنا کہنا ہے کہ آپ اتنے سال سے گڑبڑ کرتے رہے اب پیچھے ہٹ جائیں، انتخابات میں ہم سے سیٹیں چھینی گئیں اور دوسروں کو د ی گئیں، عمران خان کے ساتھ گہرے اور سیاسی تعلقات رہے ہیں، پاکستان بہت سخت مشکل حالات میں ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ اجتماعی دانش سے ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالیں، ملک میں جو کچھ ہوا اس کی وجہ پارلیمنٹ کو بننے اور پنپنے نہ دینا ہے، ضرورت ہے ہم سب اپنے گناہ تسلیم کرلیں اور وعدہ کریں کہ آئیں پاکستان کو چلاتے ہیں، ایس آئی ایف سی اٹھارہویں ترمیم کی روح کے خلاف ہے۔