مناسک حج آج سے شروع ہفتے کو وقوف عرفات ہوگا

14 جون ، 2024

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم ) مناسک حج کی ادائیگی کا عمل آج جمعہ سے شروع ہوگا، وقوف عرفات ہفتے کو ہوگا۔ جمعہ کے روز دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج بیت اللہ کا طواف قدوم کرنے کے بعد نماز ظہر سے قبل خیموں کی بستی منیʼ پہنچیں گے، جہاں وہ نماز ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کرینگے، اور رات تلاوت، توبہ استغفار میں گزارینگے جبکہ ہفتے 9 ذی الحج کی صبح حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کیلیےعرفات روانہ ہونگے۔