عید بعد پی پی پی وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقا ت ہوگی، رانا ثناء

14 جون ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد پی پی پی وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقا ت ہوگی پیپلز پارٹی نے ہم سے ملاقات کے دوران کوئی گلہ نہیں کیا، پی پی پی سے تمام ایشوز پر بات ہوئی جس کے حل کیلئے طریقہ نکالا گیا، شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت دریافت کرنے ان کے پاس گئے، سیاستدانوں کا آپس میں ملنا جمہوریت کیلئے ہمیشہ خوش آئند ہوتا ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ نان فائلرز نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو ٹیکس نیٹ میں آجائیں،ٹیکس نظام کی نگرانی کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں مہینے میں دو اجلاس ہوں گے، پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری حمٰن نے کہا کہ حکومت کو غیرمستحکم کرنے پر یقین نہیں رکھتے، ن لیگ کے ساتھ مذاکرات میں اب تک پیشرفت ہوجانی چاہئے تھی۔