انصار عباسی
اسلام آباد: جس وقت عمران خان حکمران جماعت نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات کی بنیادی وجہ بنے ہوئے ہیں اسی وقت مریم نواز کا طرز حکمرانی بلاول بھٹو کی پارٹی کیلئے پریشان کن ہے۔ بجٹ کے حوالے سے کچھ معاملات ایسے ہیں جو پیپلز پارٹی کیلئے باعث پریشانی ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو سنگین تشویش اور شکایت اس بات پر ہے کہ پنجاب میں اسے سیاسی جگہ نہیں مل رہی حالانکہ جس وقت پیپلز پارٹی نے نون لیگ کی مدد کیلئے حکومت بنانے میں اس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا اس وقت پیپلز پارٹی اس معاملے پر یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی بالخصوص ان اضلاع میں تقرریوں میں اپنا حصہ چاہتی ہے جہاں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی موجودگی ہے۔ تاہم مریم نواز سیاستدانوں کی سفارشات پر بیوروکریسی میں تبدیلیاں کرنے کو تیار نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی سے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سول انتظامیہ اور پولیس میں سیاسی مداخلت ناقابل قبول ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے سے نہ صرف نون لیگ کے کئی ارکان صوبائی اسمبلی بے چین ہیں بلکہ یہ صورتحال پنجاب میں موجود پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کیلئے بھی باعث تشویش ہے۔ یہ واضح نہیں کہ آیا مریم نواز پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی و قوم اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں من پسند افسران رکھنے کی اجازت دیں گی۔ ایک نون لیگی ذریعے کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وزیراعلیٰ ایسی کوئی اجازت دیں گی۔بدھ کو پیش کردہ بجٹ پر نون لیگ کیخلاف پیپلز پارٹی کے تحفظات پر اگرچہ میڈیا متوجہ ہوا ہے لیکن یہ کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں اور اس سے شہباز حکومت کو کوئی حقیقی خطرہ بھی نہیں ہوگا۔ پس پردہ بات چیت سے معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب کے معاملے سمیت دونوں فریقوں کے درمیان چاہے جتنے بھی اختلافات ہوں، پیپلز پارٹی عمران خان کے طرز سیاست کے باعث شہباز حکومت گرنے نہیں دے گی۔ تاہم پیپلز پارٹی کو صدارت، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور دو گورنرز کے عہدے مل گئے۔ پیپلز پارٹی نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ حکومت کو گرنے نہیں دے گی۔
مزید خبریں
-
کراچی کراچی کی 3خواتین پارس ، ندااور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں5ہزار150میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
-
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید احمد ندیم...
-
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
-
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...
-
لاہور بھیک مانگنے کی روک تھام کا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔بچوں کے تحفظ کیلئے عمر کی حد 16 سال کرنے کی تجویز...
-
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...
-
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
-
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن...