مالی سال 2024-25ء وفاقی بجٹ تلخیص میزانیہ ایک نظر میں

14 جون ، 2024

اسلام آباد (حنیف خالد)وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران تخلیص میزانیہ (Budget In brief) کے انتہائی اہم اعدادو شمار بتائے جن کے مطابق قومی داخلی پیداوار (جی ڈی پی) NOMINAL ایک سو چوبیس اعشاریہ دو ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہو گی۔ پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام 1400ارب روپے کا ہو گا۔ نیٹ لینڈنگ 274ارب روپے کی ہے۔ فیڈرل خسارہ 8ہزار پانچ سو ارب روپے کا رہنے کا امکان ہے جو جی ڈی پی کے 6اعشاریہ 8فیصد کے برابر ہو گا۔