اسلام آباد (عاطف شیرازی، نامہ نگار) پاکستان کی سب سے بڑی جنگ میڈیا گروپ کی ایجوکیشن ایکسپو طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ایجوکیشن ایکسپو میں کنسلٹنٹس نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبہ کی رہنمائی کی۔ ایجوکیشن ایکسپو میں 41 سے زائد ملکی غیر ملکی جامعات، ایجوکیشن کنسلٹنس، ایجوکیشن و کیریئر کونسلرز نے شرکت کر کے طلبہ و طالبات کو ان کی دلچسپی کی فیلڈ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ گزشتہ روز جنگ میڈیا گروپ کی ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد اسلام آباد کے فائیوسٹار ہوٹل میں کیا گیا جس کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کیا اس موقع پر ایجوکیشن ایکسپو کے روح رواں سرمد علی اور امجد علی بھی موجود تھے۔ ایجوکیشن ایکسپو کی خاص بات انٹرنیشنل یونیورسٹی اور کنسلسٹٹ نے بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کامیاب ایجوکیشن کے انعقاد اور طلبہ کے لئے بیرون ملک مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے جنگ کی سماجی خدمت کو سراہا۔ اور کہا کہ یسی سرگرمیوں سے تعلیمی اداورں کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ ٹیلنٹ کو حاصل کرسکیں، ایکسپو میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایکسپو میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، برٹش کونسل، آئیلٹس آرگنائزیشن، قائداعظم یونیورسٹی، راولپنڈی ویمن یوینورسٹی، نمل یونیورسٹی، رفاہ یونیورسٹی، اباسین یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بولٹن، ٹی ایم یوسی، فاسٹ، ہمدرد یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، آئی وی وائے روٹس، یو ایم ٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو، فاسٹ یونیورسٹی، فائونڈیشن یوینورسٹی، آئی بی اے سکھر، کپس ایجوکیشن سسٹم، کامسٹیس، ہاک ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، آئی سی ایم اے انٹرنیشنل، ورچوئل یونیورسٹی، انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلنس، ای ایف سی، آئی ٹی یونیورسٹی، نیکٹ گلوبل، اے ای او پاکستان و دیگر کنسلٹنس نے بھی اپنے سٹال لگائے۔ تمام سٹالز پر طلبہ و طالبات معلومات لینے میں پرجوش نظر آئے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...
جدہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد آپریشن شعبان جاری ، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید 16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104...
اسلام آباد گریڈ21سے22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...