بیورو کریسی میں تقرر و تبادلےناصر جمال ایڈیشنل سیکرٹری دفاع مقرر

14 جون ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ائر وائس مارشل ناصر جمال خٹک کو ایڈیشنل سیکریٹری ( ٹو) وزارتِ دفاع مقرر کیاگیا ہے۔ناصر جمال خٹک کا تقرر سیکنڈمنٹ ( Secondment)کی بنیاد پر 2 سال کیلئے کیا گیا ہے۔ موجودہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع ائر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری سبکدوش ہوجائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل (لیگل) ایوانِ صدر ڈاکٹر ذوالفقار حسین اعوان کو تبدیل کردیاگیا ہے۔ سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ21 کے افسرڈاکٹر ذوالفقار حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عزت جہاں کو ایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ صدر مقرر کیا گیاہے۔عزت جہاں پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ اکیس کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ان کی تقرری کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظرپولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ بیس کے افسر محمد شعیب خرم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔وہ اس سےقبل ڈی آئی جی سیف سٹی اسلام آباد رہ چکے ہیں۔سندھ حکومت میں تعینات او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر فر حان اختر کو تبد یل کرکے سیکشن افسر انسداد منشیات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔