تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ تمام اعداد و شمار’جیو کیلکولیٹر“ پر دیکھیں

14 جون ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) آمدن پر ٹیکس بڑھنے سے تنخواہ دار طبقہ بہت پریشان ہے، سرکاری ہو یا نجی ملازم سب کو ایک ہی فکر لگی ہوئی ہے کہ میری تنخواہ سے کتنا ماہانہ اور سالانہ ٹیکس کٹے گا؟۔ تو ایسے تمام سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے ”جیونیوز“ نے ”جیو کیلکولیٹر“ بنا کر بہت زیادہ آسانی اور اُن کی پریشانی دور کردی ہے۔ آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا، اس کیلئے نہ تو ایف بی آر سے رابطہ کرنا پڑے گا نہ ہی کسی کو فون کرنا پڑے گا۔