خرطوم(نیٹ نیوز)سوڈان اور ایتھوپیا کی متنازع سرحد الفشاقہ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں 21 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج نے مقامی ملیشیا کے ہمراہ فصلوں کی حفاظت پر مامور سوڈانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ترجمان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ایتھوپیائی فوج کی فائرنگ سے ہمارے21اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے یہ حملہ کسانوں کو ڈرانے اور فصل کی کٹائی کے موسم کو خراب کرنے کے لیے کیا۔ جوابی کارروائی میں ایتھوپیا کی افواج کا بھی جانی نقصان ہوا۔ایتھوپیا کی جانب سے سوڈان کے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ الفشاقہ کی سرحد پر ایتھوپیا کے کسانوں کی فصلیں ہیں تاہم سوڈان کا دعویٰ ہے کہ یہ فصلیں ان کی حدود میں ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع چلتا آرہا ہے۔
کراچیپاکستان تحریک انصافکے آزادی مارچ کی وجہ سے فیڈرل بورڈ اور راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات ملتوی جب...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر بلوچستان...
اسلام آباد پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں پہلے دن تحریک انصاف کی باسی کڑھی میں خوب اُبال آیا اور...
کابلافغان طالبان نے ہوائی اڈوں کےانتظامات عرب امارات کے سپرد کرنےکامعاہدہ کرلیا،طالبان کےنائب وزیراعظم...
اسلام آباد PTIکارکنوں اور عہدیداروں کے گھروں پر چھاپوں کی سینیٹ میں بھی گونج ، اپوزیشن نے پی ٹی آئی...
لاہوررہنماپی ٹی آئی شیریں مزارینےکہاہےکہ جبری گمشدگیوں کیخلاف آئی ایس آئی میں پیشیاں بھگتیں، شیریں...
اسلام آباد حکومت اورپی ٹی آئی آمنے سامنے ،اسلام آباد اور پنجاب میں وسیع کر یک ڈائون ،وفاقی حکومت کی طرف...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعوے سے کہا ہے کہ فوج اور عمران خان رابطے میں ہیں۔ چیف...