خرطوم(نیٹ نیوز)سوڈان اور ایتھوپیا کی متنازع سرحد الفشاقہ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں 21 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج نے مقامی ملیشیا کے ہمراہ فصلوں کی حفاظت پر مامور سوڈانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ترجمان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ایتھوپیائی فوج کی فائرنگ سے ہمارے21اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے یہ حملہ کسانوں کو ڈرانے اور فصل کی کٹائی کے موسم کو خراب کرنے کے لیے کیا۔ جوابی کارروائی میں ایتھوپیا کی افواج کا بھی جانی نقصان ہوا۔ایتھوپیا کی جانب سے سوڈان کے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ الفشاقہ کی سرحد پر ایتھوپیا کے کسانوں کی فصلیں ہیں تاہم سوڈان کا دعویٰ ہے کہ یہ فصلیں ان کی حدود میں ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع چلتا آرہا ہے۔
لاہور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکللاہور کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایف آئی اے...
لاہورلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران...
بیجنگ/ماسکوروس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا۔ روسی وزیرخارجہ...
کراچی جنوبی کوریا ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش کو بڑھانے کے لئے ہر بچے کی پیدائش پر والدین کو 10 کروڑ کوریائی...
کراچیسندھ سے افغانستان واپس جانے والے 50 سے زائد افغان باشندوں کو پولیس نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر...
کولمبوایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران...
ریاض یمن میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائیوں کے حوالے سے الزامات کو تحقیقاتی کمیشن نے مسترد کردیا۔فورسز پر...
کراچی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ جمیلہ عالم الہدیٰ نے ایک انٹرویومیںکہا ہے کہ اسرائیل فرعون کا...