لاہور( پ ر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر انتظام پاکستان کے سب سے بڑے انجینئرنگ کیرئیر کونسلنگ ”اوپن ڈے“ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرحیات نے تقریب کا افتتاح کیا۔اوپن ڈے میں یو ای ٹی کی سات فیکلٹیز کے زیر اہتمام چلائے جانے والے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلہ کے لئے اہلیت،طریقہ کار،سکالرشپ اور فیس معافی کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو دستیاب لیب اور دیگرسہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرحیات نے جامعہ کے مختلف تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات کی جانب سے لگائے گئے معلوماتی ڈیسک کا دورہ کیا۔وپن ڈے میں تدریسی شعبہ جات کے علاوہ ایڈمیشن آفس، سکالر شپ آفس،سپورٹس آفس،کیریئر کونسلنگ آفس اور دیگر نے بھی طلبہ اور انکے والدین کو اپنے اپنے شعبے کے متعلق معلومات بذریعہ بروشرز، بینرزاور ویڈیو فراہم کیں۔وائس چانسلر نے اوپن ڈے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، آرگنائزنگ کمیٹی، یونیورسٹی انتظامیہ، چیئرپرسنز اور والنٹیئر طلباء کو مبارکباد دی۔
لاہورپروفیسر افضل جاوید سابق صدر World Psychiatric Association اور فاؤنٹین ہاؤس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں ۔ انہیں...
لاہور پاکستان ریلویز نے گریڈ 19 کے 6افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈپٹی سی او پی گڈز...
لاہور پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے لاہور کے تھیٹر اور سینما...
اہور پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے اوپن لائن کے زیر اہتمام لاہور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ملازمین...
لاہورمعروف روحانی و اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد دار الشفاء شاہ جمال لاہورمیں ”حج کی...
لاہورمسلم لیگ لائرز فورم پنجاب بلوچستان کی دھرتی پر پاک فوج کے جوانوں اور معصوم شہریوں پر خود کش حملوں کی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد حسین چٹھہ نے آٹزم سے متاثرہ بچی کا ماہانہ خرچ بڑھانے کیلئے ماں کی درخواست...
لاہور سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی سپورٹس سکیموں میں اب تک 77 فیصد فنڈز...