پنجاب حکومت نے بہترین ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،سیف الملوک کھوکھر،عامر خان

14 جون ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ کو عوام کے لئے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف کی سرپرستی، وزیر اعظم شہباز شریف کی رہنمائی اور مریم نواز شریف کی قیادت میں بہترین اورمتوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے جوکہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اور خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں گزارنے والے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے ان مشکل حالات میں بہتر عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے حقوق کی بحالی اور سہولیا ت کی فراہمی کے لیے اس مختصر عرصہ میں جو تاریخ ساز اقدام کیے ان کی بدولت آج مثبت اور عوامی بجٹ پیش کیا ہے