حکومت عوام کوبجٹ میں ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ،راناجمیل منج

14 جون ، 2024

لاہور(پنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، غربت کی شرح بڑھتی چلی جارہی ہے اور عام آدمی کا جینا دو بھر ہوکر رہ گیا ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے آج عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔