محکمہ زکوٰۃ کے دفتر میں لیب ٹاب تقسیم کرنے کی تقریب

14 جون ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب کے آفس میں زکوۃ مانیٹرنگ اینڈ ایویلشن ڈیش بورڈ پراجیکٹ کے تحت محکمہ زکوٰۃ وعشر کے دفاتر کے لیے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز تقسیم کرنے کی ر تقریب ایڈمنسٹریٹر زکوۃ و عشر کے آفس میں ہوئی ۔ سیکرٹری محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب میاں ابراراحمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر محمد اسلم رامے نے سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام دفاتر انفارمیشن ٹیکنالوجی پر شفٹ ہو رہے ہیں اور اس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ وعشر بھی مستحقین زکوٰۃ، چیئرمین ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹی ہائے کے ڈیٹا کو اس پراجیکٹ کے ذریعے ڈیجیٹائز کر رہا ہے