اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکہ میں مختلف سفارتی ذمہ داریوں پر تعینات 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہےوہ 30 جنوری کو واشنگٹن سےواپس روانہ ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق روسی سفیر اناتولی انتونوف نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ (27افراد) اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ دے گا۔ ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے روس نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ اس کے 100 سے زائد سفارت کاروں کو خاندانوں سمیت 20146 میں اس وقت امریکہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار امریکہ میں اپنی ملازمتوں پر تھے، جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔
نیویارک امریکی سپریم کورٹ نے سزا سے استثناء کیلئےڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کی سماعت شروع کردی، عدالت کو صدارتی...
کراچی امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11...
کراچیانٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی نے آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کی سفری دشواریوں کے پیش نظر...
لاہور موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے ساری قوم ہی پریشان اور متفکر ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ریاست اور سیاسی...
نیو یارک نیو یارک کی اعلیٰ تر ین عدالت نے ہالی وڈ کے سابق پروڈیوسر ہاروے وائن اسٹائنکی جنسی جرائم کے الزام میں...
لاہور ایف آئی اے نے لیسکو کے مزید 10 کروڑ بجلی یونٹ کی خورد برد پکڑ لی، لیسکو نے ایک سال کے دوران مجموعی 92کروڑ...
بغداد عراق میں اس ہفتے دہشت گردی کے جرم میں کم از کم 11 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔عراقی قانون کے تحت دہشت گردی...
جامشورو سندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 29 ویں برسی سن میں منائی گئی، برسی کے سلسلے میں...