امریکا نے 27 روسی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو نکال دیا، 30 جنوری کو واشنگٹن سے روانہ ہو جائینگے

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکہ میں مختلف سفارتی ذمہ داریوں پر تعینات 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہےوہ 30 جنوری کو واشنگٹن سےواپس روانہ ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق روسی سفیر اناتولی انتونوف نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ (27افراد) اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ دے گا۔ ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے روس نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ اس کے 100 سے زائد سفارت کاروں کو خاندانوں سمیت 20146 میں اس وقت امریکہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار امریکہ میں اپنی ملازمتوں پر تھے، جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔