کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں وفاقی بجٹ کوعوام پر بھاری ٹیکسوں کے نفاذ، بھاری خسارے، سودی قرضوں اور آئی ایم ایف کے استعماری شرائط پر مبنی عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے بیان میں کہا گیاکہ 19 ہزار ارب کے اس بجٹ کا نصف یعنی 9 ہزار سات سو پندرہ ارب قرضوں کی سود کے ادائیگی کیلئے مختص ہے جبکہ دو ہزار ایک سو ارب دفاع اور ایک ہزار چودہ ارب پنشن کیلئے جسکا بڑا حصہ دفاعی قوتوں کا ہے اور ساڑھےآٹھ ہزار ارب کا بجٹ خسارہ ہے جو نئے بیرونی اور مقامی قرضوں سے پورا ہوگا آئی ایم ایف نے تین ہزار آٹھ سو ارب کے اضافی ٹیکس مسلط کئے ہیں اور ایف بی آر نے 13 ہزار ارب محصولات کا ہدف مقرر کیا ہے حالانکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ہمارے محصولات 8 ہزار ارب روپے سے بھی کم ہیں۔ سول انتظامیہ کیلئے 839 ارب اور ہنگامی صورتحال کیلئے 313 ارب مختص ہے اور صوبوں کا حصہ 7438 ارب ہے جس میں پنجاب کا حصہ نصف سے زائد ہے۔ ترقیاتی پروگرام کیلئے 1500 ارب مختص ہیں جس میں توانائی کیلئے ترقیاتی بجٹ 253 ارب ہے جس میں جنوبی پشتونخوا اور وسطی پشتونخوا کیلئے بجلی کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔ آبی وسائل کیلئے 206 ارب مختص ہے جس میں جنوبی پشتونخوا میں ڈیموں کا ایک منصوبہ بھی نہیں ہے آئی ٹی کیلئے مختص 79 ارب میں پشتونخوا اور بلوچستان کا کوئی منصوبہ نہیں وفاق میں 70 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کا خاتمہ عوام دشمن اقدام ہے۔
کوئٹہنواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کرلیا،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور چیئرمین ادبی و ثقافتی تنظیم...
کوہلو ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی جانب سے سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ حاجی سیف...
کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیٔر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک...
ہرنائی مسلم لیگ ن کے ترجمان نے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑاور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن...
کوئٹہ نوشین احمد اے آئی جی انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز بلوچستان ، کوئٹہ تعینات کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ،...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بعض...