بلاول بھٹو سے نوابزادہ جمال رئیسانی کی ملاقات ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

15 جون ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و رکن قومی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوسے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اورپارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جمال خان رئیسانی اپنےحلقےسریاب کےمسائل اوران کےحل کی تجاویز پیش کیں جمال خان رئیسانی نے یوتھ پالیسی اوربلوچستان کے نوجوانوں کےمسائل پر بھی بریفنگ دی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نےبلوچستان کے نوجوانوں کےمسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ہمیں آپ پر فخر ہےآپ نوجوان ہے اورہمیں بھی نوجوانوں کی ضرورت ہےنوجوان بلوچستان اورپاکستان کامستقبل ہیں،انہیں تنہا چھوڑیں گے۔