سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی ججوں کےہمراہ سپریم کورٹ بار آمد

15 جون ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی ججوں کےہمراہ سپریم کورٹ بار آمد،جسٹس امین الدین خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس یحیٰ آفریدی بھی ہمراہ تھے،سپریم کورٹ بار کےصدر شہزاد شوکت نے استقبال کیااورگلدستہ پیش کیا،سپریم کورٹ کےسابق صدر احسن بھون،سینئرقانون دان رانا بختیار، حافظ انصار اور دیگر نے استقبال کیا،ممبر پاکستان بار کونسل چوہدری حفیظ، اظہر بٹ ایڈووکیٹ بھی بار میں موجود تھے،سپریم کورٹ کےجج وکلاء میں گھل مل گئے،احسن بھون نے وکلاء کےمسائل ججوں کےگوش گزار کئے۔