ہرنائی میں نوجوان کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائینگے، نور محمد دمڑ

15 جون ، 2024

ہرنائی ( نامہ نگار) صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کے علاقے کلی اربوز ہرنائی کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے موٹرسائیکل چھننے کے دوران مزاحمت کرنےپر ایک یتیم نوجوان پر فائرنگ کرکے انہیں موقع پر شہید کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نوجوان کی قتل اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ سے رابطہ کرکے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس لیویز اے ٹی ایف کیور آر ایف کو الرٹ کرکے قاتلوں کی پوری گرفتاری یقینی بنائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے جاری بیان میں ہرنائی کے علاقے کلی اربوز کے قریب غریب آباد ندی کے قریب مسلح چوروں کی فائرنگ سے نوجوان محمد عمران ولد سکندر خان قوم اسپانی ترین سکنہ کلی اربوز کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم زاد خاندان کی غم میں برابر کے شریک ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ نوجوان کی شہادت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کےلیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لاکر قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھونگا قاتلوں کو گرفتارکرکے انکے انجام تک پہنچائیں گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ اس سلسلے میں میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ سے مسلسل رابطہ میں ہو ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو لواحقین کے پاس جانے اور انہیں قاتلوں کی گرفتاری کی مکمل یقین دہانی کی ہدایت کی ہے۔