ہرنائی میں عوام کی جا ن ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائے‘ این ڈی ایم

15 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں ہرنائی میں نوجوان عمران خان ترین کوشہید کرکے موٹرسائیکل اورنقدی چھیننے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ملزمان کوگرفتارکرکے عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائے پرامن ترین ضلع ہرنائی کیےامن ‘ تجارت اور کاروبار کودانستہ طورپر تباہ کرکے اس کے ذریعے کروڑوں روپے سیکورٹی کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں ضلع میں عملاء سول انتظامیہ مکمل طورپرمفلوج اوراختیار سے بے دخل ہے بیان میں کہاگیا کہ چند سالوں کے دوران 80سے زائد لوگوں کو دہشتگردی وبھتہ خوری کی آڑ میں شہید اورسیکڑوں کو زخمی کرکے اربوں روپے کے مالی نقصانات پہنچائے گئے موجودہ بدامنی کے واقعات بھی اس کاتسلسل ہیں ریاستی اداروں کا ضلع پرمکمل کنٹرول ہے اورجرائم پیشہ عناصر کی سرپرست بھی کی جارہی ہے جس پر سول انتظامیہ ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی بیان میں کہاگیا کہ پشتون دشمن اقدامات ترک کرکے آئین وقانون کے مطابق معاملات چلائے جائیں ۔