کوئٹہ (پ ر )جمعیت ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا جس میں بلاک شناختی کارڈز کی آڑمیںجمعیت کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیخ حاجی عبداللہ جان بڑیچ اور مولانا خلیل اللہ بڑیچ کے گھر پر گزشتہ شبہ پولیس اور ایف سی کے چھاپے اور چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی خواتین اور شیر خوار بچوں تک کی اغواء نماگرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ پاکستانی شہریوں کو بلاک شناختی کارڈ کی آڑ میں افغانستان بھیجنا یا مختلف تھانوں میں بند کرنا بدترین ظلم ہے رہنمائوں نے کہا شیخ حاجی عبداللہ بڑیچ کے گھر کی خواتین اور شیر خوار بچوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ان کے تمام بیٹوں کا تعلق جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلباء اسلام سے ہے انہوں نے کونسا جرم کیا ہے کہ انہیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام منتقل کیاگیا یہ اقدام اسلامی اورقبائلی روایات کے منافی اورخلاف قانون ہے اجلاس میں مدرسہ فیض القرآن کلی کوتوال پر چھاپے کی بھی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کی گئی ہے کہ معزز شہریوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ، حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین حاجی صالح محمد مفتی نیک محمد فاروقی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر حاجی محمد شاہ لالا اور دیگر شریک تھے۔
کوئٹہنواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کرلیا،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور چیئرمین ادبی و ثقافتی تنظیم...
کوہلو ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی جانب سے سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ حاجی سیف...
کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیٔر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک...
ہرنائی مسلم لیگ ن کے ترجمان نے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑاور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن...
کوئٹہ نوشین احمد اے آئی جی انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز بلوچستان ، کوئٹہ تعینات کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ،...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بعض...