کراچی(جنگ نیوز)جیولری ایکسپورٹرز نے وفاقی حکومت کے پیش کیے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ایکسپورٹ کیلئے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 2 فیصد انکم ٹیکس کی چھوٹ بحال نہیں کی گئی،سونے کے زیورات کے ایکسپورٹرز نے بھی وفاقی بجٹ کو برآمدات کش قرار دے دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان جم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن حبیب الرحمنٰ کے مطابق وفاقی بجٹ میں ایکسپورٹ کے لیے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 2 فیصد انکم ٹیکس کی چھوٹ بحال نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کو آسان بنانے کے لیے ایس آر او 760 میں تسلیم شدہ ترامیم بھی نہیں کی گئیں جب کہ وفاقی وزارت خزانہ اور وزارت تجارت نے بجٹ میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چھوٹ بحال کرنے ایس آر او 760 میں ترمیم کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ ایس آر او 760 کی مشکلات کی وجہ سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ 95 فیصد تک کم ہوچکی ہیں اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات 5 کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس سیلز ٹیکس کی چھوٹ بحال نہ کی گئی اور ایس آر او 760 میں ترمیم نہ ہوئی تو ایکسپورٹ مکمل طور بند ہو جائے گی۔ فکسڈ ٹیکس ریجیم سے ایکسپورٹ پر 29 فیصد ٹیکس کی تجویز سے ایکسپورٹ جاری رکھنا دشوار تر ہوگا۔ یہی وجوہات ہیں کہ زیورات ایکسپورٹ کرنے والوں نے کارخانے دبئی، شارجہ منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
کوئٹہنواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کرلیا،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور چیئرمین ادبی و ثقافتی تنظیم...
کوہلو ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی جانب سے سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ حاجی سیف...
کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیٔر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک...
ہرنائی مسلم لیگ ن کے ترجمان نے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑاور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن...
کوئٹہ نوشین احمد اے آئی جی انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز بلوچستان ، کوئٹہ تعینات کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ،...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بعض...