نوکنڈی‘ ٹریفک حادثے میں دوافرادجاں بحق 2بچے زخمی

15 جون ، 2024

نوکنڈی(نامہ نگار)کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ تراسی لانڈھی کے قریب چاغی سے نوکنڈی آنے والی کار مخالف سمت سے آنے والے مزدا سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں امیر حمزہ سنجرانی اوراس کاکزن نواب خان جاں بحق ہوگئےحادثے میں امیر حمزہ کے دوبچے بھی زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق امیر حمزہ سنجرانی سینڈک میں ملازم تھا اور بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد واپس جارہاتھا ۔