ہرنائی( نامہ نگار ) موٹرسائیکل چھیننے کے دوران نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے اس کو گولی مار دی اور اس کی موٹرسائیکل،موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس محکمہ صحت کے ایمبولینس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ لواحقین اور ہرنائی عوام نے نوجوان کی لاش کو پولیس تھانہ کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا ۔شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہو گئے اور تاجر زمیندار قبائلی عمائدین وعلماء سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ ایس پی ہرنائی نے لواحقین اور قبائلی عمائدین پر مشتمل کمیٹی سے طویل مذکرات کئے اور نوجوان کے لواحقین اور قبائلی عمائدین نے قاتلوں کی چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا اور لاش کو گھر منتقل کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرینگے، پولیس، اے ٹی ایف، لیویز، کیو آر ایف لیویز کی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے جلد قاتلوں تک پہنچ جائینگے۔
کوئٹہنواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کرلیا،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور چیئرمین ادبی و ثقافتی تنظیم...
کوہلو ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی جانب سے سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ حاجی سیف...
کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیٔر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک...
ہرنائی مسلم لیگ ن کے ترجمان نے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑاور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن...
کوئٹہ نوشین احمد اے آئی جی انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز بلوچستان ، کوئٹہ تعینات کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ،...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بعض...