ژوب (نامہ نگار ) چیف آف مندوخیل سردار محمد ایوب مندوخیل، پشتونخوا نیپ کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، پشتونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جمال خان مندوخیل، اے این پی کے سردار امیر اللہ کاکڑ، ملک اما ن اللہ حریفال، جے یو آئی رابطہ پاکستان کے قاضی احمد خوستی، جمعیت ف کے مولوی گل محمد مندوخیل، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اختر شاہ کاکڑ، گل خان شیرانی، جماعت اسلامی کے فہد خان، جمعیت نظریاتی کے محمد خان ناصر، انجمن تاجران کے صدر عبدالجبار، سردار ٹکا خان شیرانی، ملک نظر خان مندوخیل، خان حقیار اور دیگرنے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا آپریشن اور نہ ہی چیک پوسٹوں کا قیام قبول کرینگے اور نہ ہی کسی کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑنے کی اجازت دینگے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ژوب پریس کلب کے سامنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہاں کوئی دہشت گرد موجود نہیں مگر دہشت گردوں کے نام پر گستوئی باغ اول اور باغ دوم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن یہاں کے قدرتی وسائل پر قبضے کی کوششوں کے سوا کچھ بھی نہیں یہاں کے پہاڑ قدرتی وسائل سے بھرے پڑے ہیں جن پر مبینہ قبضے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ہے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کے قیام سے علاقے کے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد سیاسی جماعتوں کے 13 روزہ دھرنے کے بعد حکام نے دانہ سر شیرانی چیک پوسٹ لیویز کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا مگر اب ایک بار پھر اسی چیک پوسٹ کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے اس چیک پوسٹ سے ایک رات میں ڈھائی سو بسیں گزرتی ہیں جن میں مبینہ طور پر پورے صوبے کی اسمگلنگ ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں ۔
کوئٹہ لورالائی چنجن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈکیتی اور فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم...
کوئٹہ بروری کے قبائلی و سماجی رہنما عزیز احمد بلوچ، میر عبدالعلی کھیازئی، محمد آصف کھیازئی، حاجی شیر محمد...
خضدار بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کےرہنماء سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر چھاپہ ان کے فرزند سردار زادہ...
کوئٹہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں کانفرنس ہوئی کانفرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر...
بیلہ سردار غلام فاروق شیخ نے چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ کے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے...
چمن جمعیت علماء اسلام تحصیل صدر کیمجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر مولانا مفتی محمد قاسم...
کوئٹہایپکا ضلع کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری ہیبت خان ناصر نے بیان میں مجلسِ عاملہ کے فیصلے کے تحت کثرتِ رائے سے...
چمن چمن کے معروف قبائلی رہنما اور سابق صوبائی وزیر نصیراحمد باچا خان نے کوئٹہ دھماکے پر شدید رنج و غم کا اظہار...