پٹرول10.20ڈیزل2.33روپے سستا

15 جون ، 2024

لاہور،اسلام آباد(جنگ نیوز، ایجنسیاں) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ15روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی15اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں10روپے 20پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ وزیراعظم آفس نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔