اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ نے بجٹ تقریر میں غربت سے نمٹنے کی کوئی بات نہیں کی، طاقت ور افراد کی فہرست ظاہر نہیں کی جنہیں ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے اور وہ مقدس گائے ہیں،یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے جس میں محنت کش طبقوں کو محروم کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے محدود مالیاتی سپیس کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف سے معذرت کی ہے، حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو ریلیف فراہم کرنے میں بھی بے بسی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ دستاویزات میں گروتھ اور معاشی استحکام پر زور دیا گیا ہے، وفاقی حکومت محنت کش طبقے کی بجائے حکمراں اشرافیہ کو تحفظ دے رہی ہے، قومی ائیر لائن اور ایئر پورٹ جیسے سٹریٹیجک اثاثوں کی نج کاری غیر آئینی ہے، مشترکہ مفادات کونسل سے اس نج کاری کی منظوری نہیں لی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ کہنا غلط ہے کہ وہ سٹریٹجک اثاثوں کے تصور کو تسلیم نہیں کرتی، بجٹ دہائی پرانے این ایف سی یوارڈ پر بنایا گیا ، صوبوں کو آمدن میں ان کے حصے سے محروم کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں تیار نئے ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیاب...
کراچیبرڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیںامریکا اور یورپ میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھنے لگا جو...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023 میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
کوپن ہیگن گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایگیڈے نے گزشتہ روز امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ رواں ہفتے امریکی صدر...
استنبول ترک پولیس نے گزشتہ روز شہر کے میئر اکرام امام اوغلو کی جیل میں بھیجنےکے خلاف استنبول اور دیگر مقامات...
کوئٹہ قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ پورے خطے میں سیاسی و معاشی کشمکش کے پیش نظر...
کوئٹہ خاران میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سندھ سے...
کراچیجنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِ اعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر...