لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے تمام وہ سہولیات میسر ہیں جو وی وی آئی پی کو ملتی، میاں نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے کہہ دیا ہے میری طرف سے یہ دو اے سی لگوائیں مجھے ان میں کوئی دلچسپی نہیں، مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اپنی چوریوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں بادام، پستے، کاجو، کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہو رہے ہیں، عمران خان کے لئے 6 سیل الگ سے خالی کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8ماہ میں بانی پی ٹی آئی نے 288افراد سے ملاقاتیں کیں، عمران خان سے ان کی فیملی اور ان کے وکلا ہفتے میں تین تین دن ملاقاتیں کرتے ہیں، میاں نوازشریف سے صرف ہفتے میں ایک دن جمعرات کے روز ہی ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں تیار نئے ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیاب...
کراچیبرڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیںامریکا اور یورپ میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھنے لگا جو...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023 میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
کوپن ہیگن گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایگیڈے نے گزشتہ روز امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ رواں ہفتے امریکی صدر...
استنبول ترک پولیس نے گزشتہ روز شہر کے میئر اکرام امام اوغلو کی جیل میں بھیجنےکے خلاف استنبول اور دیگر مقامات...
کوئٹہ قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ پورے خطے میں سیاسی و معاشی کشمکش کے پیش نظر...
کوئٹہ خاران میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سندھ سے...
کراچیجنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِ اعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر...