لاہور،اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک/ ایجنسیاں) بجٹ پیش ہونے کے ساتھ اور عید سے قبل مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،19اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں،8سستی ہوئیں،ٹماٹر،چکن،بجلی،ایل پی جی،دال چنا،انڈے مہنگے ہوگئے،پیاز، آٹا، چینیچاول اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.03 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیا سستی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں ٹماٹر 27.14 اور چکن 11.75 فیصد مہنگے ہوئے، بجلی چارجز 8.73 فیصد بڑھ گئے، ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دال چنا 7.19 اورانڈے 3.70 فیصد مہنگے ہوئے، کیلے3.22 اور بیف کی قیمت میں 1.52 فیصد کا اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دال مونگ، مٹن، سگریٹ اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 فیصد کی کمی ہوئی، آٹا،چینی،چاول اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال...
کوئٹہ بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان بار کونسل کے قواعد میں حالیہ ترامیم کے خلاف دائر آئینی درخواست پر اہم...
اسلام آباد پاکستان کے وزیر خا رجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جو ملک کے نائب وزیراعظم بھی ہیں ا پنی قائدانہ...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ترقیوں کے احکامات جاری ۔ تقرری کے منتظرحکومت خیبر...
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونیسیف پرائمری...
ماسکو ایران جنگ بحران کے باعث روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کرنے کی پیشکش کر دی۔روسی وزیر خارجہ نے پریس...
کراچی قومی ایئرلائن ، اپریل میں کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کرنیکی تیاری،نجکاری کا ہدف اپریل کے آخر تک...
کراچیامریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر...