ایوان بالا کی مزید9قا ئمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے

15 جون ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایوان بالا کی مزید 9کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے۔ سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کوقائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن چیئرپرسن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سینیٹر انوشہ رحما ن قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں ، ان کا نام سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر سرمد علی نے ان کی تائید کی۔سینیٹر ناصر محمود کوقائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس ، جام سیف اللہ خان قائمہ کمیٹی ریلوے جبکہ سینیٹر عمر فاروق پیٹرولیم کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوارڈینیشن کے لئے سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے سینیٹرعامر ولی الدین چشتی کا نام تجویز کیا جبکہ سینیٹر سید مسرور احسن نے تائید کی۔ سینیٹر آغا شاہ زیب درانی ایوان بالا کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات ، سینیٹر عبدالقدوس قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ قائمہ کمیٹی تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے سینیٹر سردار الحاج محمد عمر گوریج کا نام سینیٹر دوست علی جیسر نے تجویز کیا اور سینیٹر زجان محمد نے اس کی تائید کی۔