ریاستی ادارے سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے، فضل الرحمٰن

15 جون ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے وانا جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے امیر مولانا میرزا جان پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پے درپے جے یو آئی رہنماؤں کو حملوں کا نشانہ بنانا ریاست کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے،ریاستی ادارے سکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، جے یو آئی رہنماؤں کو جمہوریت اور آئین کےساتھ کمٹمنٹ کی سزا دی جارہی ہے۔ کارکن حوصلے بلند رکھیں ،اس قسم کے بزدلانہ اقدامات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔