لندن (آئی این پی) سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم کی قیادت سینیٹرز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اوورسیز کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں سینیٹ وفد نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان، کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے سیکرٹری لارڈ قربان حسین، جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے دیگر امور کے علاوہ کشمیر کی صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے حق میں اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی سینیٹرز قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر فوزیہ ارشد اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا کو موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے، معصوم اور نہتے کشمیری آئے روز بھارتی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔
ہانگ کانگہانگ کانگ کو چین کے سپرد کیے جانے کے پچیس برس مکمل ہونے پر چین نواز حکومت نے شاندار تقریبات کا انعقاد...
لاہور کیٹیگری اے ڈکیتی کے مقدمات اور موٹرسائیکل چوری مقدمات کے 2ملزمان گرفتار کر لیے گئے،گلشن اقبال پولیس نے...
لاہور اسلام پورہ میں فائرنگ سے دو بچوں کو زخمی کرنے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار...
لاہورامیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ ضمنی و قومی الیکشن میں عوام قرآن و سنت کے نظام...
لاہورایدھی ترجمان کے مطابق ماہ جنون 2022ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے...
لاہورکمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی مارکیٹوں کے اوقات کی پابندی کی ہدایات کو من و...
لاہور برکی پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کر لیے گئے ملزمان سے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی...
لاہور کراکری ایسوسی ایشن لاہور کے رہنما خالد حمید فضل نے کہا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہزار کٹینر پھنس گئے...