قدرت کانظام ہمارے حق میں نہیں،سوشل میڈیا صارفین کی دہائی

15 جون ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے موقع پر فلوریڈا میں موسم بہتر ہوتا لیکن پھر بارش شروع ہو جاتی۔ پاکستان شائقین انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔ گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی ۔ آخر کار میچ بارش کی نذر ہوا اور پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اس دوران سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے مختلف تبصرے کرتے رہے ۔ ایک صارف نے گزشتہ روز طوفانی بارشوں کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار قدرت کا نظام ہمارے حق میں معلوم نہیں ہوتا۔ ایک صارف نے آج امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں آئرلینڈ کو سپورٹ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ دل دل آئر لینڈ جان جان آئر لینڈ۔