افغانستان پاپوا نیوگنی کو شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

15 جون ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دےکر سپر ایٹ مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بھارت کے بعد وہ آخری 8ٹیموں میں جگہ بنانے والی دوسری ایشیائی جبکہ مجموعی طور پر پانچویں ٹیم ہے، فضل حق فاروقی نے16رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ ناکام ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کپلن ڈوریگا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ نوین الحق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان نے 3 وکٹ پر ہدف 16ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔ گلبدین نائب 49 اور محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ رحمت اللہ گرباز 11 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13 رنز بنائے۔