سپین کے راستے لاطینی امریکی مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں،صدراسلام آباد چیمبر

15 جون ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ پاکستان ہسپانوی کارپوریٹ سیکٹر کو مختلف شعبوں میں پرکشش منافع اور طویل مدتی ترقی کے امکانات فراہم کرتا ہے۔احسن بختاوری نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ، سولرانرجی سمیت مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کا اشتراک پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان ایک بہترین سیاحتی مقام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی سرمایہ کار فارماسیوٹیکل، کھیلوں کے شعبوں میں یہ کہہ کر شراکت تلاش کر سکتے ہیں کہ پاکستان سپین کے راستے لاطینی امریکہ کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لیے کاروباری امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔ شہباز محمد ،صدر اکرم فرید،ظفر بختاوری،اظہر الاسلام ظفر، خالد چوہدری، چوہدری محمد علی، رضوان چھینہ، شیخ محمد اعجاز، جمشید اختر شیخ، ملک ندیم اختر اور ناصر محمود، سٹار مارکیٹنگ کے جاوید ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔